اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت ریاض پہنچنے پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اور امریکہ میں سعودی سفیر خالد بن سلمان نے مائیک پومپیوکا استقبال کیا۔ مائیک پومپیو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی مسائل، ایران، یمن، شام سمیت سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل تحقیقات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قطر میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ سعودی حکام سے جمال خاشقجی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچانے پر بات ہوگی۔
.......
/169