اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ ایران و بھارت کی تجارتی حجم کی شرح فی الحال 13 ارب 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
"علی چگینی" نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران اور بھارت کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ بھارت انتہائی اہم ہے کیونکہ 70 نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی اقتصادی وفد ظریف کے ہمراہ ہیں جس میں ملک کے چیمبر آف کامرس اور بڑی تجارتی کمپنیاں کے نمائندے موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ اس تین روزہ دورے کے دوران، بھارتی حکام کے ساتھ ملاقات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ تجارتی فورم میں حصہ لینے سمیت،Raisina ڈائیلاگ کے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں تقریر کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲