30 دسمبر 2018 - 08:15
ایرانی وزیر خارجہ سے فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے سکریٹری کی ملاقات + تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات میں ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات میں ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت ایران کی خارجہ پالیسیوں کے بنیادی اور اساسی اصولوں ميں شامل ہے اورایران فلسطینی عوام کی وطن واپسی اور اہداف کے حصول تک فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہےگا۔ اس ملاقات میں فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل نے ایران کو فلسطینیوں کا حقیقی اور عملی حامی قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام ، ایرانی حکومت اور عوام کے احسان اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔

.......

/169