اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب ذرائع نے گرین زون میں بڑے دھماکے کی خبـر دی ہے، عراقی حکام نے ابھی تک اس خبـر کی تائید یا تردید نہیں کی ہے ۔
العالم کے مطابق بغداد کے گرین علاقہ میں امریکی سفارتخانہ پر دو میزائل داغے گئے ہیں۔ اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے عراق کے خفیہ اور غیر اعلانیہ دورے کے دوران عراق کے صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر امریکی فوجیوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
عراق کے سیاسی اور سماجی حلقوں نے امریکی صدر کے اس اقدام کو سیاسی اور عرفی لحاظ سے غیر قانونی قراردیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169