26 دسمبر 2018 - 13:25
علامہ ناصر عباس جعفری: علی رضا عابدی مظلوموں کے حق میں ظالموں کیخلاف توانا آواز تھی

میڈیا کو جاری ٹکرز میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ شہر کا امن و امان خراب کرنیکی سنگین سازش ہے، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے علی رضا عابدی کے قتل کے محرکات فوری سامنے لائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں، علی رضا عابدی کی ٹارگٹ کلنگ شہر کا امن و امان خراب کرنے کی سنگین سازش ہے۔ میڈیا کو جاری ٹکرز میں ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علی رضا عابدی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، علی رضا عابدی مظلوموں کے حق میں ظالموں کے خلاف توانا آواز تھی، سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علی رضا عابدی کے قتل کے محرکات فوری سامنے لائیں۔

.....

/169