اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے 2 زلزال 1 نامی بیلسٹک میزائلوں سے نجران کے علاقہ الصوح کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرے بیلسٹک میزائل سے سعودی عرب کے علاقہ العسیر کو نشانہ بنایا ۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کے میزائل حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب، یمن کے الحدیدہ علاقہ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی جنگ بندی کے شرائط کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔
.......
/169