اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے اینٹی ٹیررزم ادارے کے سربراہ ابو علی البصری نے کہا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے شام کے علاقہ سوسہ میں وہابی دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش دہشت گرد تنظيم کے 16 اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جو ابو بکر بغدادی کے قریبی معاونین میں شامل تھے۔ عراقی حکام کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے کمانڈر شام سے عراق کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے جسے ناکام بنادیا گيا ہے۔
.......
/169