اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے شہر چابہار میں وہابی دہشت گردوں کے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے چابہار حملے کو بزدلانہ اور ناقابل قبول قراردیتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ کل وہابی دہشت گردوں نے چابہار میں پولیس ہیڈکوارٹر پر گاڑی کے ذریعہ حملہ کرنے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169