23 نومبر 2018 - 12:19
مصری مرحوم قاری تصاویر کے آئینے میں

مصر کے شہرت یافتہ قاری شیخ محمود ابوالوفا الصعیدی پیر کے دن ۶۴ سال کی عمر میں وفات پاگیے تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف قاری محمود ابوالوفا الصعیدی حج سے واپسی کے بعد انتقال کرگیے۔

مصری قاری کی تشیع جنازہ نماز ظہرین کے بعد قاہرہ شہر کی مسجد «سیدة زینب» میں ادا کی گئی جبکہ فاتحہ خوانی انکے گھر واقع «المعادی» میں ہوی۔

مرحوم محمود ابوالوفا صعیدی سال ۱۹۵۴ کو مصر کے صوبہ اسوان کے گاوں «کلح الجبل» میں پیدا ہویے تھے اور انکا والد معروف علما میں شمار ہوتا تھا۔

.چار سال کی عمر میں قرآن سیکھنا شروع کیا اور گھر میں ابتدایی تعلیم مکمل کرنے کے بعد قرآنی علوم کے جامعہ الازھر میں مصروف عمل ہویے۔

انکا شمار مصر اور اسلامی دنیا کے معروف قرآء میں ہوتا ہے ، انکی خوبصورت تلاوت اور آواز تا دیر سماعتوں میں گونجتی رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169