اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات میں مختلف قومی امور پر تبادلہ خیال ہوا تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما کو یوم ولادت صادقینؑ کی مبارکباد دی۔
علامہ شبیر میثمی کی جانب سے تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولت کے لئے عوام منصوبے کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو آگاہ کیا اس حوالے سے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ علامہ شبیر میثمی کی جانب سے پاکستان بھر میں جاری تعمیری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے علامہ شبیر میثمی اور زہرا اکیڈمی پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا
۔۔۔۔۔۔۔
/169