اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، صہیونی حکام نے اپنے دفاعی سسٹم آئرن ڈوم کے ناکارہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا آئرن ڈوم غزہ کی پٹی کی جانب سے داغے گئے ۲۰۰ راکٹوں میں سے صرف ۶۰ راکٹوں کو فضا میں منہدم کر پایا ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی سے یہ ۲۰۰ راکٹ صرف ۴۰ منٹ میں مقبوضہ علاقوں پر داغے گئے ہیں۔
بعض اسرائیلی ذرائع کے مطابق مزاحمتی محاذ کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حملوں میں کئی صہیونی زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد علاقوں میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق حماس کے حملوں کی وجہ سے صہیونی عوام پر شدید خوف و ہراس طاری ہے اور وہ نیتن یاہو کی حکومت کو اس کشیدگی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
درج ذیل تصاویر سے صہیونی عوام اور فوج پر طاری دھشت کا مشاہدہ کیا جا سکتاہے:




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲