اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے پنجاب یونیورسٹی میں اردو زبان ادب کے فروغ میں ڈاکٹر زاہد منیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز کو ہدایت کی کہ وہ ایران کے ساتھ پنجاب یونیورسٹی کے پہلے سے موجودمعاہدے کی تجدید کریں تاکہ اردو پڑھنے کے خواہشمند ایرانی طلبہ ماضی کی طرح پاکستان آسکیں۔
یاد رہے کہ پچھلے سال میں ڈاکٹر ناصرہ جبیں نے تہران یونیورسٹی ایران سے شعبہ اردو کی استاد ڈاکٹر وفا یزدان منش سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد خالد خان، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامرو دیگریونیورسٹی آفیشلز موجود تھے۔
.....
/169