اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پہلی عالمی جنگ کے خاتمہ کی سوسالہ تقریب کے ضمن ميں ترکی کے صدر اردوغان اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ گفتگو 45 منٹ تک جاری رہی ۔ جس میں امریکہ اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات، شام اور امریکہ کے جاسوس پادری برونسن کی ترکی سے رہائی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169