اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: چہلم امام حسین (ع) کی مناسبت سے نیوکراچی بلال کالونی سے نکلنے والے قدیم ماتمی جلوس پر دہشت گردی، دین فروش، اسلام دشمن عناصر کی فائرنگ، پتھراؤ اور اس پر انتظامیہ کی بے حسی اور مصلحت پسندی قابل مذمت ہے، عدلیہ فوج اور عدالتی فیصلوں کے خلاف برملا بکواس کی گئی، لیکن ان عناصر کو گرفتار نہ کیا جاسکا اور قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوسکی، نام نہاد ملاؤں نے اسلحہ کا کھلا استعمال کیا، انتظامیہ خاموش رہی اور عزاداران زخمی ہوئے، کیا رسول اکرم (ص) کے پیروکاران نواسہ رسول (ص) کی عزاداری اور ان کے ذکر کے اتنے بڑے دشمن بن چکے ہیں۔
یہ بات مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ اطہر حسین مشہدی، حسن رضا سہیل، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ریاض جوہری، علامہ علی کرار نقوی، رضی حیدر رضوی، حسن صغیر عابدی، لخت حسنین زیدی اور دیگر نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت خاص طور پر چیف جسٹس، چیف آرمی اسٹاف اور ڈی جی رینجرز ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کریں جو عزاداری کے جلوسوں میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ ان رہنماؤں نے ہلاک شدگان اور زخمیوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور شیعہ سنی اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169