اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ مغربی سرحد پر پاکستان طالبان اور حقانی گروپ کیخلاف دوبارہ کارروائی کرے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے پہلے پاکستانی قیادت سے ملاقات ہوئی، پاکستان کو واضح کردیا ہے امریکہ کی جنوبی ایشیا پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، امید ہے پاکستان کو جو ہدف دیا وہ اسے پورا کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا سعودی عرب جمال خشوگی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے، جمال خشوگی کی ہلاکت، حقائق کا پتہ چلائیں گے، قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے کہا تحقیقات سے متعلق دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جمال خشوگی کے معاملے پر کانگریس سے مشاورت کریں گے، قتل میں ملوث افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169