22 اکتوبر 2018 - 18:50
سعودی موقف میں کچھ فریبکاری پائی جاتی ہے: مسٹر ٹرامپ

بنی سعود کے اعتراف قتل کے بعد، ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود، ان پر دونوں بڑی جماعتوں کی طرف سے دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور دو جماعتوں کے نمائندوں نے خاشقجی کے قتل میں بنی سعود کے ملوث ہونے پر زور دیتے ہوئے ریاض ۔ واشنگٹن تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی موقف کی حمایت سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ "سعودی موقف میں کچھ فریبکاری پائی جاتی ہے"۔

انھوں نے گذشتہ روز خاشقجی کے قتل کیس میں سعودی موقف کو قابل قبول قرار دیا تھا لیکن آج انھوں نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو دیتے خاشقجی قتل کیس میں سعودیوں پر شدید تنقید کی لیکن ساتھ ہی سعودیوں کو "اعلی اتحادی" کا لقب بھی دیا اور کہا کہ ہتھیاروں کے سودے منسوخ نہیں ہونگے۔

انھوں نے کہا: "میری خواہش ہے کہ بن سلمان اس کیس میں ملوث نہ ہوں"۔

انھوں نے اپنے داماد کوشنر اور بن سلمان کے تعلقات کے بارے میں کہا: وہ دو نوجوان ہیں جو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں!"۔

واضح رہے کہ کانگریس کے ایک نمائندے نے کہا ہے کہ کوشنر نے ایسی معلومات بن سلمان کے سپرد کی تھیں اور وہی معلومات شاید خاشقجی کے قتل پر منتج ہوئی ہیں!

ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے سعودیوں کو 110 ارب ڈالر کا اسلحہ بیچا ہے جو تاریخ کا سبب سے بڑا سودا ہے اور اس کی منسوخی امریکہ کو نقصان پہنچائے گی۔

انھوں نے سعودی ترجمانی کرتے ہوئے کہا: سلمان بن عبدالعزیز بالکل صحتمند ہیں اور ان کی بدمزاجی کے سلسلے میں ادھر ادھر اڑنے والی خبریں بےبنیاد ہیں؛ وہ بہت عقلمند، ہوشیار اور ذہین ہیں۔

انھوں نے کہا: محمد بن سلمان بہت مقتدر اور مستحکم ہیں اور وہ صورت حال پر مثبت نگرانی رکھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بنی سعود کے اعتراف قتل کے بعد، ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود، ان پر دونوں بڑی جماعتوں کی طرف سے دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے اور دو جماعتوں کے نمائندوں نے خاشقجی کے قتل میں بنی سعود کے ملوث ہونے پر زور دیتے ہوئے ریاض ۔ واشنگٹن تعلقات پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰