22 اکتوبر 2018 - 07:59
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں 9 کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں محاصرہ کے دوران فائرنگ کی تھی اور دھماکے کیے تھے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169