17 اکتوبر 2018 - 15:42
دور حاضر حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے: اصغریہ

سید پسند علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دور حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دور حسینیت کو سمجھنے اور اپنانے کا دور ہے۔ ایک طرف تو دنیا سرمائیداری نظام کے زوال کا مشاہدہ کر رہی ہے تو دوسری طرف کردار حسینی اپنانے کے لیے کروڑوں کی تعداد میں انسان  کربلا کا رخ کر رہے ہیں۔ آج کے انسان نے  اپنے درد کا مداوا  حسینیت میں میں تلاش کرنا شروع کیا ہے۔ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ حسینیت انسانیت کو متحرک کر رہی ہے۔ ایثار و فداکاری کے  جن مناظر کو ہم کل تک صرف تاریخ کربلا  میں پڑھتے تھے آج وہ مناظر عملی دنیا میں اپنی آنکھوں سے  لبنان، شام، عراق، حجاز، نائیجیریا اور یمن میں دیکھ رہے ہیں۔ آج کے حقیقی انسان نے ظالمانہ تسلط کے خلاف حسینی مزاحمتی کردار  اپنانا شروع کردیا ہے۔ ذلت کی زندگی کو ترک کرکے عزت کی موت کو اپنا مقصد بنا رہا ہے۔ جب کوئی قوم اور ملت عزت کی موت کا راستہ اپنالے تو اسے کوئی نہیں مارسکتاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اصغریہ علم و عمل تحرک پاکستان کردار حسینی کے احیاء کے لیے کام کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ اس لیے اپنا تیسرا سالانہ مرکزی کنونشن "اِحیاء کردار حسینی" کے نام سے منعقد کر رہی ہے ۔ جس میں جید علمائے کرام ، مفکرین اور دانشور حضرات خطاب فرمائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲