17 اکتوبر 2018 - 15:35
زائرین کے ساتھ ظالمانہ سلوک ناقابل قبول ہے: علامہ مختار امامی

علامہ مختار امامی نے کہا کہ زائرین کے لئے بلوچستان میں داخلے کے لئے این او سی کی شرط ایک ظالمانہ اور ایک مکتب فکر کیساتھ متعصبانہ اقدام ہے،جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بلوچستان حکومت زائرین کی مشکلات دور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے پولیس کے ہاتھوں ایک بے گناہ زائر خاتون کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت اور وزرات داخلہ اس بربریت کا نوٹس لیں اور پولیس کی وردیوں میں ملبوس دہشتگردوں کے سہولت کار ان کالی بھیڑوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے زائرین کو درپیش مشکلات اورصوبائی حکومت کی نااہلی پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ زائرین کے لئے بلوچستان میں داخلے کے لئے این او سی کی شرط ایک ظالمانہ اور ایک مکتب فکر کیساتھ متعصبانہ اقدام ہے،جسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے،ہم بانیاں پاکستان کی اولاد ہیں اور اس ملک کے محب وطن شہری ہیں،ہم مقبوضہ کشمیر میں نہیں پاکستان میں رہتے ہیں پوراسال اور خصوصا محرم اور ماہ صفر میں لاکھوں زائرین خاندان رسالت کے مزار اقدس کی زیارات کے لئے بلوچستان کے رستے کو استعمال کرتے ہیںیہ سلسلہ سال ہا سال سے جاری ہے مگر حکومت بلوچستان نے آج تک ان زائرین کی سہولت کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے بلکہ زائرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا اور ان رستوں پر زائرین کا بے تحاشہ لہو بہا ہے سیکورٹی کے نام پر زائرین کو کھلے آسمان تلے بے آب وگیاہ صحرواوٗں میں روکے رکھنا حکومت کا وطیرہ بن چکاہے ۔

تفتان بارڈر پر کسی قسم کی کوئی سہولت دستیاب نہیں جبکہ یہ پاکستان کا مصروف ترین بارڈر ہے ۔اور اب تک سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے چند دنوں میں کئی زائر شہید ہو چکے ہیں ہر آنے والی صوبائی حکومت وعدے کرتی ہے مگر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا بلوچستان میں زائرین بے بسی کے عالم میں ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،دہشتگردوں کے مقاصد کو نام نہاد بلوچستان حکومت اور انتظامیہ پوری کر رہی ہے۔گزشتہ روز بھی جیکب آباد سے بلوچستان میں داخل ہونے والے زائرین کے قافلے کو بلوچستان پولیس نے روکا اور زور زبردستی کی ایک پولیس اہلکار جو کہ بتایا جار ہا ہے کہ نشے کی حالت میں تھا اس نے گاڑی زائرین پر چڑھا دی جس کی زدمیں آ کرایک زوبیدہ نامی زائر خاتون زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگئی ہم اس معاملے کی انکوائری اورواقعہ میں ملوث اہلکار کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ زائرین کو ہراساں کرنے کا عمل افسوسناک ہے ۔زائرین کے مسائل کے پیش نظروفاقی حکومت مستقل بنیادوں پر پالیسی واضع کرئے زائرین کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ سازی ناگزیر ہو چکی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲