اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 35 حلقوں میں ہورہی ہے جن میں قومی اسمبلی کے 11 اورصوبائی اسمبلی کے 24 حلقے شامل ہیں۔ 35 حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے 95 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں اور 641 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ایک ایک نشست پر انتخاب ہورہا ہے جب کہ پنجاب اسمبلی کی 11، سندھ کی 2، خیبر پختونخوا کی 9 اور بلوچستان کی 2 نشستوں پر بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169