اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، فرانس کے اخبار ’لی مونڈ‘ نے اپنی رپورٹ میں ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے دھشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ ایران کے شہر اہواز کی اندرونی مشکلات اپنی جگہ ہیں لیکن وہ اس بات کا باعث نہیں بن سکتیں کہ عورتوں اور بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا جا سکے۔
فرانسیسی اخبار نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اس حملے میں سعودی عرب کو قصوروار ٹھہراتا ہے لکھا ہے کہ اس حملے میں نہ صرف سعودی عرب بلکہ ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور محمد بن سلمان تینوں ملوث ہیں جو ایران کو پاش پاش کرنے کے منصوبے تیار کر رہے ہیں۔
اس اخبار نے امریکی صدر کی ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ریاض و تل ابیب کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بعض دھشتگرد ٹولوں نے اہواز حملے کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ایرانی عوام نے اسے خیانت قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲