اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈا میں دنیا بھر کی خواتین وارائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت اور خارجہ پالیسی میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں تشدد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ خواتین فیصلہ ساز عہدوں پر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے اختیارات کو انسانی حقوق کے ارتقا کی غرض سے استعمال کرتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کی خواتین وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقدہ ہوا جس میں اٹھارہ ملکوں کی خواتین وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲