13 ستمبر 2018 - 14:03
سعودی عرب نے اسرائیل سے آئرن ڈوم سسٹم خرید لیا: الخلیج آنلائن

ایک معتبر عرب نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض اور تل ابیب کے درمیان پائے جانے والے گہرے تعلقات کے زیر سایہ، سعودی عرب نے صہیونی ریاست سے آئرن ڈوم سسٹم (Iron Dome System) خرید لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ایسے حال میں کہ گزشتہ ایک سال سے یہ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ سعودی عرب یمنی حوثیوں کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل سے اینٹی میزائل سسٹم خرید رہا ہے، ایک عرب نیوز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ریاض نے تل ابیب سے آئرن ڈوم سسٹم (Iron Dome System) خرید لیا ہے۔
’الخلیج آنلاین‘ نے ریاض تل ابیب کے گہرے تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ سیاسی معتبر ذرائع سے رپورٹ ملی ہے کہ ریاض نے صہیونی ریاست سے یہ سسٹم خرید لیا ہے۔
سیاسی ذرائع کے مطابق، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان پائے جانے والے تعلقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے یہاں تک کہ تمام ریڈ لائنز کو پار کر دیا گیا ہے جو کہ انہیں نہیں کرنا چاہیے تھیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے چیف اسٹاف جنرل گاڈی ایزنکوٹ نے سعودی نیوز ایجنسی ’ایلاف‘ سے لندن میں گفتگو کے دوران کہا کہ اسرائیل ایران کو کنٹرول کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے جبکہ دوسری جانب دو سعودی شہزادوں نے بھی اسرائیلی جنرل کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ’آپ اسرائیلی اب ہمارے دشمن نہیں ہیں‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲