اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے پیراگوئے کے وزیرخارجہ لوئس ایلبرٹو نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے علاقائی سفارتی کوششوں میں پوری تندہی کے ساتھ شامل ہونا چاہتا ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پیراگوئے کے فیصلے پر فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پیراگوئے میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا۔
واضح رہے کہ پیرا گوئے نے ساڑھے تین ماہ قبل امریکہ اور گوٹے مالا کے بعد اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا تھا۔
.......
/169