اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، اسرائیلی اخبار جروزلم پوسٹ نے خبر دی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے امریکہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت کرنے والے عالمی ادارے ’اونروا‘ کی امداد بند کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
دریں اثنا اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکہ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس ادارے کو مکمل طور پر بند کئے جانے کا حامی ہے۔
اسرائیل کے مشرق وسطیٰ سیاسی تحقیقی مرکز کے سربراہ ’اشدود بادین‘ نے نیتن یاہو کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج یہ عالمی ادارہ امریکہ کی حماقت سے بند ہو گیا تو کل حماس اس کی جگہ پر کر لے گی اور اسرائیل کو اس سے بے حد نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی یہ عالمی ادارہ لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی سرپرستی کرتا اور ان کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جس کی امداد کو امریکہ نے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲