24 اگست 2018 - 11:58
مکہ مکرمہ میں مسجد بیعت تصاویر کے آئینے میں

مسجد بیعت مکہ مکرمہ میں اس جگہ تعمیر کی گئی ہے جہاں پر یثرب کے مسلمانوں نے پہلے بار پیغمبر اکرم(ص) سے بیعت کی تھی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: جمرات سے 500 میٹر کے فاصلے پر تاریخی مسجد مسجد بیعت واقع ہے۔

یہ وہ پہلی مسجد ہے کہ جس میں یثرب کے لوگوں نے پیغمبر اکرم(ص) کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور اس مسجد کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔

حجاج کرام اس مسجد کو دیکھنے جاتے ہیں یہ مسجد چھت کے بغیر ہے اس میں ایک محراب ہے اور بڑا صحن ہے اور یہ مکہ کے نزدیک منا میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ مسجد بیعت 144 ہجری قمری میں تعمیر کی گئی اور عباسی خلیفہ ابوجعفر منصور کے زمانے میں اس جگہ تعمیر کی گئی کہ جہاں پر یثرب کے لوگوں نے پیغمبر اکرم(ص) سے بیعت کی تھی اس مسجد کے تاریخی نقوش اب بھی باقی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169