24 اگست 2018 - 10:56
امیر عبداللہیان: ایران اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ پوری قوت اور قدرت کے ساتھ کھڑا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اپنے علاقائی اتحادیوں کے ساتھ پوری قوت اور قدرت کے ساتھ کھڑا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں جان بولٹن کی پالیسیاں شکست خوردہ ہیں ۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف ناجائز اور متزلزل پالیسیاں بھی علاقہ میں ایران کی تعمیری اور مثبت پالیسیوں کے نتیجے میں شکست سے دوچار ہوجائیں گی اور ایران خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ پوری قوت اور قدرت کے ساتھ کھڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169