14 اگست 2018 - 13:30
صدر اردوغان کی ٹیلیفون پر قطر کے بادشاہ سے گفتگو

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اورعلاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے بادشاہ شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات اورعلاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترکی کے صدر اردوغان اور قطر کے بادشاہ نے باہمی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم کرنے پر بھی تاکید کی۔ 

ذرائع کے مطابق اس گفتگو میں ترکی اور امیرکہ کے درمیان کشیدگي کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔

.......

/169