8 اگست 2018 - 14:31
یمنی فورسز کا سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی پر بدر 1 میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں نجران میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی کو بدر 1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور قبائل نے سعودی عرب کے وحشیانہ ہوائی حملوں کے جواب میں نجران میں سعودی عرب کی فوجی چھاؤنی کو بدر 1 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فورسز نے نجران میںو اقع سعودی فوجی چھاؤنی الواجب پر بدر 1 میزائل سے حملہ کیا ہے۔ یمنی فوج کے مطابق انھوں نے العسیر میں میں بھی توپخانہ سے گولہ باری کی ہے۔

.......

/169