اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، گزشتہ روز جمعہ کو فلسطین میں ہوئے واپسی مارچ کے عنوان سے پر امن احتجاجی مظاہروں پر ایک بار پھر صہیونی ریاست نے اپنی طاقت کا بہیمانہ استعمال کرتے ہوئے ایک فلسطینی کو شہید اور ۱۲۰ کو زخمی کر دیا ہے زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ۱۹ ہفتوں سے فلسطین میں پرامن واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسرائیلی فوج مسلسل انکے مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان پر براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے۔
فلسطینی شہریوں پر کی گئی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں تاہم شہید ہونے والوں کی تعداد ۱۶۰ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ۱۷ ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲