3 اگست 2018 - 13:13
افغان صوبے پکتیا میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد امام زمانہ(ع) میں دہشتگردانہ بم دھماکے میں 130 نمازی شہید و زخمی

افغان صوبے پکتیا میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے ہیں

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے موصولہ خبروں میں عینی شاہدوں اور سیکورٹی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے اس دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 30 نمازی شہید اور 100 دیگر زخمی ہوئےہیں دھماکہ صوبہ پکتیا کے مرکزی شہر گردیز کی مسجد امام زمانہ علیہ السلام میں ہوا ہے۔

بعض خبروں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 تک بتائی گئی ہے -

سٹی پولیس کے اعلی افسر جمیل ہوتک کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے مسجد امام زمانہ میں داخل ہوکر خود کو نمازیوں کے درمیان دھماکے سے اڑا دیا -

تاحال کسی فرد یا گروہ نے دہشتگردی کے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ خیال رہے کہ افغانستان کافی عرصے سے بدامنی کا شکار ہے اور آئے روز افغان دارالحکومت سمیت مختلف صوبوں میں بم دھماکے اور حملے ہوتے ہیں۔ اس سے قبل اکتیس جولائی کو مشرقی افغانستان میں سرکاری کمپاؤنڈ میں دھماکے میں پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔
/169