26 جولائی 2018 - 12:18
عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو ہرا دیا

لاہور کے حلقے این اے 131 سے عمران خان نے مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو شکست دے دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے لاہور کے حلقے این اے 131 سے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے سعد رفیق نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کیے۔

اس حلقے کے علاوہ این اے 53 اسلام آباد پر پی ٹی آئی چیئرمین نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ہرایا ہے۔

میانوالی کے حلقہ این اے 95 سے بھی چیئرمین پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

........

/169