15 جولائی 2018 - 19:11
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں192 ممالک کا ترک وطن معاہدے پر اتفاق

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کے 192 ممالک کے مابین ترک وطن کے ایک عالمگیر معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دنیا کے 192 ممالک کے مابین ترک وطن کے ایک عالمگیر معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ جس کا مقصد عالمی سطح پر ترک وطن کے عمل کو محفوظ اور منظم بنانا ہے جبکہ امریکا ان ممالک میں شامل نہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر سے ہفتے کو ملنے والی مختلف خبر ایجنسیوں کی رپورٹوں کے مطابق اس ’’مائیگریشن پیکٹ‘‘ پر اتفاق رائے دراصل ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والے کٹھن مذاکرات کے بعد ایک ایسی مشترکہ دستاویز کی منظوری کی صورت میں ہوا، جس پر دنیا کے تقریباً سبھی ممالک کے نمائندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔معاہدے کی اسی سال دسمبر میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے وزرا کے مراکش میں ہونے والے ایک اجلاس میں توثیق ابھی باقی ہے۔

.......

/169