15 جولائی 2018 - 19:10
یورپی یونین، امریکہ کی دشمن / چین اور روس بھی امریکہ کے دشمن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور چین و روس سبھی امریکہ کے دشمن ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این ایس چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک اور چین و روس سبھی امریکہ کے دشمن ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ ہمارے بہت سے دشمن ہیں جن میں یورپی یونین ، روس اور چین بھی شامل ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ اقتصادی اور تجارتی شعبہ میں یورپی یونین ، چین اور روس کی امریکہ کے ساتھ دشمنی اور عداوت عیاں ہے۔

.......

/169