11 جولائی 2018 - 18:16
برطانیہ کا امریکی صدر سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانوی وزير اعظم نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو مشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹومشن کی معاونت کررہے ہیں۔

.......

/169