اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی شہر تبریز میں ہاتھ سے بنائی گئی دستکاریوں کی بین الاقوامی نمائش کا آغاز ہو گیا.
تبریز شہر کے امیر کبیر بین الاقوامی ایکسپو سینٹر میں یہ عالمی نمائش 7 جولائی تک جاری رہے گی.
اس بین الاقوامی نمائش میں مختلف ایرانی کمپنیوں سمیت عمان اور آذربائیجان کی مختلف کمپنیاں بھی شرکت کر رہی ہیں.
اس نمائش میں آج 19ویں بین الاقوامی زرعی مصنوعات کی نمائش کا بھی انعقاد کیا جائے گا.
ہاتھ سے بنائی گئی دستکاریوں کی بین الاقوامی نمائش میں لکڑی کے کام، لکڑی کے موزیک، روایتی زیورات، گملے اور سیرامکس، قیمتی پتھر، روایتی لباس، دھاتی اور چاندی اور کڑھائی کے کام کو اور ان تمام اشیا کے تیاری میں استعمال ہونے والے اوزاروں کو نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲