26 جون 2018 - 18:59
ترکی میں اسلام پسندوں کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی: اسماعیل ہنیہ

حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ نے ترکی کے صدارتی اںتخابات میں صدر اردوگان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ترکی میں اسلام پسندوں کی کامیابی کو پورے عالم اسلام کی کامیابی سے تعبیر کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، ترکی میں ہونے والے انتخابات میں صدر رجب طیب اردوگان کی کامیابی پر اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ٹیلیفون پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اسلام پسندوں کی کامیابی پورے عالم اسلام کی کامیابی اور فتح ہے۔
حماس کے دفتر کی طرف سے بھی جاری کردہ بیان میں ترک صدر کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲