24 جون 2018 - 16:44
یمنی فورسز نے سعودی عرب کی 332 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا

یمنی فورسز نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ تین ہفتوں ميں مغربی ساحل پر جاری لڑائی کے دوران سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی 332 بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: یمنی فورسز کے بیان کے مطابق گذشتہ 23 دن کی لڑائی میں سعودی عرب کے 1300 فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ اس مدت ميں یمنی فورسز نے ڈرون کے ذریعہ 6 حملوں ميں حصہ لیا جبکہ دشمن کے ٹھکانوں پر 12میزائل داغے گئے۔ 13 جون کو الحدیدہ کے ساحل پر امارات کی ایک جنگی کشتی کو تباہ کردیا گیا جس میں درجنوں فوجی مارے گئے۔ یمنی فوج کے مطابق الحدیدہ محاذ پر دشمن نے حملہ کرکے خودکشی کی اور یمنی فورسز نے اس محاذ پر دشمن فوج کا اچھی طرح شکار کیا ہے۔

.......

/169