اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں یوم ضربت مولائے متقیان حضرت ابی طالبؑ کے موقع پر یوم شہداء منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں یوم شہداء کے موقع پر کرم ایجنسی کے تمام شہداء کے تصاویر آویزاں کیے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حسب معمول پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں آج 19 رمضان المبارک کو یوم ضربت مولائے متقیان حضرت ابی طالبؑ کے موقع پر یوم شہداء منایا گیا۔ جس کے دوران پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں کرم ایجنسی میں ہونے والے مختلف جنگوں، ٹارکٹ کلنگ اور دھماکوں میں ہونے والے شہداء کے تصاویر آویزاں کیے گئے۔ شہداء کی یاد تازہ کرنے کیلئے کرم ایجنسی کے دیہاتوں سے لوگوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اور شہداء میں سے اپنے پیاروں کے تصاویر دیکھ کر غمزدہ ہوکر انکے آنکھیں پرنم ہوگئیں۔ نیز یوم ضربت مولائے کائناتؑ کے سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ اور مدرسہ خامنہ ای میں نماز ظہرین کے بعد مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲