3 جون 2018 - 18:38
ایرانی وزیر خارجہ کی کئی ممالک سے اپیل

ایران کے وزیر خارجہ نے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی قانون شکن حکومت کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے خط میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کے ہر رکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ کی قانون شکنی، چودھراہٹ اور لاقانونیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے۔
 ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے خط میں جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے خطرناک نتائج کے بارے میں بھی خبردار کیا۔
ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر کے، وفائے عہد کے زریں اصول کو توڑا اور عالمی قوانین اور ضابطوں کو بے وقعت، اقوام متحدہ کے اہداف و منشور نیز عالمی اداروں کے کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲