اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ آپ کی چیرمن شپ کے دوران تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں خاص طور سے پارلیمانی اور اقتصادی میدان میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔پاکستانی سینیٹ کے چیرمین صادق سجرانی نے اس موقع پر اسلام آباد اور تہران کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی فورموں پر پاکستان اور ایران کے موقف اور نظریات میں ہماہنگی پائی جاتی ہے۔پاکستان کے چیرمین سینیٹ نے کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی تعاون میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲