اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام (ص) کے سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبی (ع) کی ولادت باسعادت اور شب شعر کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے شعراء ، ادبی اور ثقافتی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حاضرین نے نماز مغرب اور عشاء رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی اور اس کے بعد معظم لہ کے ہمراہ روزہ افطار کیا ۔ اس ادبی نشست میں ایرانی اور بعض غیر ایرانی شعراء نے فارسی زبان میں اپنا منظوم کلام پیش کیا۔

.......
/169