28 مئی 2018 - 22:27
صدر حسن روحانی شانگھائی اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے

چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگھائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چین کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی شانگھائی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔ شانگھائی تعاون تنظیم میں ایران مبصر کی حیثیت سے شرکت کرتا ہے البتہ ایران نے اس تنظیم کی مستقل رکنیت کے لئے درخواست بھی دے رکھی ہے۔ شانگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 6 جون سے 10 جون تک چين میں منعقد ہوگا۔ شانگھائی تعاون تنظیم میں روس، چین، قزاقستان، قرقیزستان، تاجیکستان، ازبکستان، پاکستان اور ہندوستان شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169