24 مئی 2018 - 20:08
ایران کا ایٹمی معاہدہ ختم نہیں ہوا / امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں : فرانس

فرانس نے ایران ایٹمی معاہدے سے متعلق امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تہران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائیگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس نے ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کے امریکہ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے بقول ان کے "ملک میں انتہا پسندوں کو تقویت ملے گی۔"

انٹر ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے فرانس کے وزیر خارجہ لودریان نے کہا کہ امریکی پابندیوں سے مذاکرات کی راہ ہموار نہیں ہوگی بلکہ اس سے قدامت پسندوں کو مضبوطی ملے گی اور صدر روحانی کمزور ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے اور یورپی ممالک ابھی تک اس معاہدے پر کاربند ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی موقف سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوجائیگا۔

لودریان نے کہا کہ فرانس ایران کے علاقائی سرگرمیوں اور میزائل پروگرام سے متعلق امریکی موقف کی حمایت کرتا ہے جبکہ دوسری جانبایران ایٹمی معاہدے کو بھی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169