23 مئی 2018 - 15:30
دمشق میں دہشتگردوں کے ذلت آمیز خروج کے بعد حزب اللہ نے شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی

حزب اللہ لبنان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں امن و اماں برقرار کرنے اور دہشت گردوں کے ذلت آمیز خروج کے بعد شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے شام کے دارالحکومت دمشق میں امن و اماں برقرار کرنے اور دہشت گردوں کے ذلت آمیز خروج کے بعد شامی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
حزب اللہ لبنان نےاپنے بیان میں شامی فوج کے افسروں اور اتحادیوں کی شجاعت ، بہادری اور دلیری کی تعریف اور تمجید کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر دارالحکومت دمشق میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے دمشق کی آزادی تازہ ترین بہت بڑی کامیابی ہے۔

.......

/169