18 اکتوبر 2026 - 16:40
پشاور، گورنر راج لگتے ہی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف یکم نومبر سے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

پشاور، گورنر راج لگتے ہی غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف یکم نومبر سے بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف یکم نومبر سے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پشاور میں غیر رجسٹرڈ افغان شہریوں کی شناخت اور فہرست مرتب کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

جس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممکنہ آپریشن کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے 12 حساس اور ترجیحی اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ متعلقہ اداروں کو کارروائی کے لیے ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی شناخت، دستاویزات کی جانچ پڑتال اور قانونی تقاضوں کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha