22 مئی 2018 - 14:02
بحرین کا ایران کے خلاف امریکی پالیسی کا خیر مقدم/ ہم ایران کے خلاف امریکی اتحاد اور امریکی صف میں شامل ہیں

بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے ایران کے خلاف امریکی وزير خارجہ پمپئو کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے ایران کے خلاف امریکی وزير خارجہ پمپئو کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بحرینی حکومت نے امریکی وزیر خارجہ پمپئو کے ایران مخالف بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران کے خلاف امریکی اتحاد اور امریکی صف میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی وزير خارجہ نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایران پرمزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169