اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر عالمی مذمتوں اور 60 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کے باوجود گوئٹے مالا نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے دو روز بعد ہی اپنا سفارخانہ القدس منتقل کردیا۔ سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور گوئٹے مالا کے صدر جیمی مورالس سمیت دونوں ممالک کے وفود نے شرکت کی۔ گوئٹے مالا دوسرا ملک تھا جس نے 1948میں اسرائیل کے قیام کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا۔
.......
/169