28 اپریل 2018 - 13:43
جنوبی افغانستان میں خودکش حملہ 5 جاں بحق، 7 زخمی

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی کے قریب خود کش کار بم حملے میں کم سے کم پانچ افرادجاں بحق ہوئے ہیں۔

 مقامی ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں چار عام شہری اور ایک فوجی اہلکار شامل ہیں۔

 افغان حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ صوبے کے ضلع ناد علی میں پیش آیا۔

 واضح رہے کہ ہلمند میں یہ تازہ کارروائی طالبان کے اُس اعلان کے چند ہی روز بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سالانہ حملوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ حملے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغانستان ہی کے صوبے ننگرہار میں بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، تاہم اس حملے کی تفصیل آنا باقی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲