9 اپریل 2018 - 15:10
صہیونی فوج کی بربریت میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

صہیونی فوج نے غزہ میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو براہ راست گولی مار کر شہید کر دیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ پٹی کے شہر خان یونس میں صہیونی فوجیوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں مروان عودہ قدیح شدید زخمی ہو گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ یوم الارض کے موقع سے تاہم فلسطین میں جاری واپسی ریلیوں پر صہیونی جارحیت کے نتیجے میں 32 فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲